29

جماعت اسلامی ضلع گجرات نے ایک کروڑ چار لاکھ روپے کا راشن تقسیم کر دیا ہے:سیدضیاء للہ ایڈووکیٹ

گجرات (نمائندہ خصوصی)سید ضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ امیر ضلع جماعت اسلامی گجرات نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ضلع گجرات میں ایک کروڑ چار لاکھ روپے کا راشن تقسیم کر دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ھدایت پہ15 مارچ سے مرحلہ وار امدادی کام جاری ھے پہلے مرحلے پہ آگہی ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے اور دوسرے مرحلہ مزدوروں کے لیے پکا پکایا راشن اور اب تیسرے مرحلے پہ خشک راشن کی تقسیم جاری ھے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ھر امتی کو مواخات مدینہ کی طرز پہ ایک گھر کو راشن فراھم کرنا چاھیے ون پلس ون فارمولے کے تحت ھر گھر ایک گھر کو راشن فراھم کرے جو صدقہ بھی ھو گا یہ وقت تعصب و نفرت کا نہیں آپس میں محبت و الفت کا ھے سینیٹر سراج الحق نے قوم سے رجوع الی اللہ کی اپیل کی ھے اس آفت کا مقابلہ اللہ کی تاعید و نصرت کے ساتھ ھی ممکن ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں