91

گجرات کے بعد علاقہ کوٹلہ بھی زد میں آگیا

کوٹلہ ارب علی خاں (علی اصغرککرالی)کروناوائرس کی عالمی وباء گجرات کے بعد علاقہ کوٹلہ بھی زد میں آگیا،ایک مزید کیس کنفرم۔موضع بیر کھرانہ سے سپین پلٹ خرم شہزاد کی ٹیسٹ رپورٹ پازٹیوآنے کے بعد مریض کی قرنطینہ سنٹرمیں ٹریٹمنٹ جاری جبکہ متعلقہ مریض کے گھر کو سیل کر کے باہر اور اندر محکمہ صحت، پاک آرمی، پنجاب پولیس کا عملہ تعینات کر دیاگیا،(یہاں سیل سے مراد پورا گاؤں یا محلہ نہیں بلکہ صرف متعلقہ گھر ہے اور کارروائی کا مقصدتیزی سے بڑھتی وباء کرونا کی روک تھام اور اہل محلہ کے ساتھ ساتھ اہل دیہہ کو اس موذی بیماری سے محفوظ کرناہے،سیل کے دوران مریض کے اہل خانہ کو چودہ روز کے لیے کورڈور کرناہے، ان کے باہر آنے اور اہل محلہ سمیت دیگر افراد کو متعلقہ گھرمیں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنا ہے۔اہل خانہ کو اگر کسی چیز کی ضرورت ہوگی وہ بھی سیل کے دوران تعینات عملہ ہی فراہم کرئے گا) انتظامیہ کی جانب اہلیان علاقہ کو مزید احتیاط برتنے کی تاکید کی جارہی ہے، عوام الناس کو موجودہ صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ سے مکمل تعاون کرناچاہیے،دفعہ 144کی خلاف ورزی کے بجائے پاسداری کرنی چاہیے، خوف وہراس کی کیفیت سے اجتناب مگر حقیقت کو سمجھتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے مثبت کردار ادا کرناچاہیے، کرونا سے ڈرنا نہیں لڑناہے،اور یہ صرف احتیاط سے ممکن ہے۔ ہر فرد کو اس سے تحفظ کے لیے عملی مظاہر ہ کرئے۔انتظامیہ آپ کے تعاون پر شکرگزار ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں