140

گجرات:تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس آنیوالوں کیلئے ایڈوائزری جاری

گجرات۔ (پ ر) ضلعی انتظامیہ نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس آنیوالوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوئزری کے مطابق ایسے افراد جو تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس آئے ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود کو رضا کارانہ طور پر قرنطینہ کر لیں، سماجی میل جول سے گریز کریں، اجتماعات میں نہ جائیں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور کرونا کی علامات کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں