147

جلالپور جٹاں کے محلہ جوگیاں کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا

گجرات۔ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر جلالپور جٹاں کے محلہ جوگیاں کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے علاقہ کی مکمل سوئپنگ، میونسپل کمیٹی نے سپرے شروع کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات کے مطابق علاقہ کے بڑی تعداد کے مکین ایک خطرناک مرض کا شکار ہیں جبکہ ایسے افراد میں قوت مدافعت نسبتا کم ہوتی ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر نے بتایا کہ سوئپنگ کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر گھر جائیں گی اور مکینوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا تاہم اگر کسی میں کرونا وائرس کے حوالے سے علامات پائی گیئں تو ایسے افراد کے ٹیسٹ بھی کرائے جاسکتے ہیں۔ دوسری طرف سی او ایم سی مرزا مشرف بیگ کی زیر نگرانی ٹیمیں محلہ جوگیاں جلالپور جٹاں میں خصوصی سپرے کر رہی ہیں تاکہ علاقہ میں ہر قسم کے انفکیشن کا خاتمہ اور مکینوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے محلہ جوگیاں کیطرف ٹریفک آمد و رفت بڑی حد تک محدود کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں