46

دریائے چناب میں پھنسے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا

گجرات۔ (نمائندہ خصوصی) کرونا کیخلاف جنگ میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے اداروں کے شانہ بشانہ ریسکیو 1122کی ٹیم نے دریائے چناب میں پھنسے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ گجرات کو اطلاع ملی تھی کہ خانہ بدوش فیملی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ دریائے چناب کے اندر کچے کے علاقہ میں مقیم تھے تاہم اچانک دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ سے انکی جانیں شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈی ای او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن کی قیادت میں ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کشتیوں کی مددسے خانہ بدوش خاندان کو ریسکیو کرکے پانی سے باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بروقت کاروائی پر ریسکیو 1122کے افسران و جوانوں کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں