106

گجرات :کروناوائرس کے شکارڈاکٹررضوان سے ضلعی انتظامیہ کااظہاریکجہتی

گجرات۔ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ایم ایس عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر زاہد تنویر، اے ایم ایس ڈاکٹر عابد ملک،ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود، صدر پی ایم اے ڈاکٹر سعود، صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر احتشام نے فرائض کی ادائیگی کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہونیوالے ڈاکٹر رضوان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادنے کہا کہ ڈاکٹر رضوان ان ڈاکٹرز و طبی عملہ میں شامل ہیں جو کرونا کی وبا کے دوران فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، اگرچہ انہیں ہر قسم کا حفاظتی سامان فراہم کیا گیا ہے تاہم چونکہ انکا روزانہ کی بنیاد پر کرونا کے کنفر م اور مشتبہ افراد سے رابطہ رہتا ہے اس لئے وہ خود بھی اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اور دیگر افسران نے ڈاکٹر رضوان کو گجرات کا ہیرو قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اسی لگن سے اہل گجرات کی خدمت کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں