121

فرانس :پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادکروناوائرس کاشکارہے :عمیربیگ

فرانس(خصوصی رپورٹ) فرانس میں مقیم معروف صحافی عمیربیگ کی جانب سے فرانس میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے پرزوراپیل کی گئی ہے کہ وہ کروناوائرس کی وبامیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ اُن کاکہناتھاکہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس سلسلہ میں بالکل پرواہ نہیں کررہی اوردوسری طرف آئے روز پاکستانی کمیونتی سےتعلق رکھنے والے لوگوں کی اموات کی خبریں آرہی ہیں۔ عمیربیگ نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہاکہ وہ بعض ایسی فیمیلیزکوبھی جانتے ہیں جس کے تمام افراداس وقت ہسپتال میں داخل ہیں۔ عمیربیگ کاکہناتھاکہ پیرس کے مختلف علاقوں میں واقع ہسپتالوں میں بہت سے پاکستانی تشویش ناک حالت میں ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ جتناممکن ہوسکے گھرمیں رہیں اورباہرسڑکوں اورخواہ مخواہ نکلنے سے پرہیزکرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوںنے کمیونٹی کوزوردے کرکہاکہ ہماری کمیونتی اس بہت بڑی آفت سے بالکل بے خبرہے اس لئے گھروں میں رہ کراپنی اوراپنے پیاروں کی زندگیوں کوبچایاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں