272

گجرات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداددگنی ہوکر 48پرپہنچ گئی

گجرات(نمائندہ خصوصی) گجرات میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک ہی دن میں 27 کا اضافہ مجموعی طور پر 48 ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے گجرات میں کرونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر فوری طور پر 1000 بیڈز پر مشتمل پہلا فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کےلئے سپورٹس جیمنیزیم سمیت دیگر مقامات کی نشاندہی کی ہے 12 فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ قبل ازیں اس مقصد کے لئے بھمبھر روڈ پر واقع ایک بڑی مارکی کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم اب فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اسی روڈ پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے مقابل واقع جیمنیزیم زیر غور ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں