71

ضلع گجرات میں آج ایک مریض کا اضافہ،تعداد22تک پہنچ گئی

گجرات(نمائندہ خصوصی) ضلع گجرات میں کروناوائرس میں ایک اورمریض کے اضافہ کے بعدکل تعداد22تک پہنچ گئی۔آج کئی مریضوں کی کی گئی ٹیسٹ رپورٹس کارزلٹ بھی نیگٹو میں برآمدہوا۔کمشنراورڈپٹی کمشنرکی جانب سے دیگرضلعی افسران اورفوجی افسران کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات کاوزٹ کیاگیاہے ۔ وینٹلیٹرمشینوں کی صلاحیت بڑھانے سمیت فیلڈہسپتالوں کے قیام پرغورکیاگیا۔مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں ٹی ایچ کیو ہسپتالوں، سول ہسپتالوں، آر ایچ سی ہسپتالوں کو بھی کرونا ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار رکھا جائے گا۔فیلڈ ہسپتال بنانے کیلئے 12مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں