20

کروناوائرس:کمشنر، ڈپٹی کمشنرکاضلعی اورفوجی افسران کے ہمراہ ضلع کادورہ

گجرات(پ ر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور تحصیل سرائے عالمگیر کے گاﺅں موضع سمبلی کا دورہ کیا اور ضلع میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ ، قرنطینہ میں موجود افراد کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لےا،اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر انیشہ ہشام،پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈاکٹر سعود، ڈاکٹر احتشام ، ڈاکٹر آصف محمود ، پاک فوج کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کمشنر کو بتاےا کہ ضلع گجرات میں پبلک پرائےوےٹ سیکٹر میں 50وینٹی لیٹر دستیاب ہیں، ضرورت پڑنے پر بے ہوشی کی مشینوں کو بھی وینٹی لیٹر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے دو نئے وینٹی لیٹر خریدے لئے گئے دو جلد پہنچ جائیں گے، ہر وینٹی لیٹر کی استعداد کار بڑھا کر اس کو دو مریضوں کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ڈاکٹرز و عملہ کےلئے پروٹیکشن کٹس کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، فیلڈ ہسپتال بنانے کےلئے 12مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کے پیش نظر ٹی ایچ کیو لیول ہسپتالوں میں مریضوں کی سمپلنگ کا آغاز کر دیا جائے گا، مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں ٹی اےچ کیو ہسپتالوں ، سول ہسپتالوں، آر ایچ سی ہسپتالوں کو بھی کرونا ایمرجنسی سے نمٹنے کےلئے تیار رکھا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ڈائرےکٹو ریٹ آف ہےلتھ گوجرانوالہ فوری طور پر محکمہ صحت گجرات کو ایک لاکھ ماسک فراہم کرے گا اسکے ساتھ پی ڈی اےم اے سے بھی جلد ماسک فراہم کر دیے جائےں گے جبکہ ضرورت پڑنے پر ضلعی انتظامیہ خود بھی خریداری کر سکتی ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ ایڈز کے مریضوں کی موجودگی کے پیش نظر جلالپور جٹاں کی سویپنگ کی منصوبہ بندی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں