39

عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں بھی ٹیلی میڈیسن کا آغاز کر دیاگیا

گجرات(پ ر)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کے وژن کے مطابق عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں بھی ٹیلی میڈیسن کا آغاز کر دیا گےا ہے، پی اے اے اور وائی ڈی اے کی کاوشوں سے قائم ٹیلی میڈیسن سنٹر کا یو اے اےن نمبر 03041112101، ایکسٹنشن نمبر 7ہوگا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا، پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈی اےم ایس ڈاکٹر آصف محمود، صدر پی اےم اے گجرات ڈاکٹر سعود ، صدر وائے ڈی اے گجرات ڈاکٹر احتشام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتاےا کہ ٹیلی میڈیسن شعبہ میں 24گھنٹے زیر تربیت پوسٹ گرایجوایٹ تعینات ہونگے جبکہ یہ شعبہ سات لائنوں پر مشتمل ہوگا، ٹیلی میڈیسن کے قےام کا مقصد شہریوں کو معمولی امراض کی صورت میں گھر بیٹھے طبی سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ انہیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال نہ آنا پڑے اور وہ کرونا کے خدشات سے محفوظ رہ سکیں۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے گجرات میں ٹیلی میڈیسن کے قےام کو زبردست سراہا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ لاک ڈاﺅ ن کیصورتحال اور کرونا وبا کے خدشہ کے پیش نظر گجرات کے شہری ٹیلی میڈیسن کے شعبہ سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں