62

عزیزبھٹی ہسپتال میں کروناکے مریض کی جانب سے انتظامات پراظہاراطمینان

گجرات( پ ر)عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے آئسولیشن/ کرونا وارڈ میں زیر علاج مریضوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کیطرف سے فراہم کی جانیوالی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے اور مسائل کے فوری حل پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد ، ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب باڈی نامی اوور سیز پاکستانی نے بتاےا کہ گزشتہ دنوں اس نے کرونا وارڈ میں کچھ مسائل کی نشاندہی کی تھی جس کا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے فوری نوٹس لیا ہے اور انکی ہدایت پر ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری اور انکی ٹےم نے مریضوں کےلئے سہولیات کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔ انہوںنے آئسولیشن میں موجود افراد کےلئے کھانے کے معیار، ڈاکٹر و طبی عملہ کیطرف سے سہولیات، صفائی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں