71

چوہدری اظہراقبال رندھیرکی جانب سے وینٹیلیٹردینے کااعلان

گجرات(محموداخترمحمود)پاکستان ناروے کمیونٹی کے صدر چوہدری اظہر اقبال رندھیر بھی کرونا وارڈ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے کے لیے میدان میں آگے. ایک وینٹی لیٹر کرونا ورڈ کے لیے دینے کا اعلان ۔ناروے سے آۓ ہوے ممتاز بزنس مین صدر پاکستان ناروے کمیونٹی چوہدری اظہر اقبال نے صدر کڈنی سینٹر میاں محمد اعجاز سے رابطہ کرکے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں بنائی گئی کرونا ورڈ کے لیے وینٹی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا میاں محمد اعجاز نے چوہدری اظہر رندھیر کا شکریہ ادا کیا چوہدری اظہر اقبال نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے ہم سب کو آگے انا ہوگا اور عوام الناس کو اس وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدبیر اختیار کرنا ہونگی کرونا وارڈ کے لیے گجرات کی بزنس کمیونٹی نے چار وینٹی لیڑ دینے کا اعلان کیا ہے ایک وینٹی لیڑ کے قیمت سات لاکھ روپے بتائی جاتی ہے میاں محمد اعجاز نے کہا ہے کہ مخیر حضرات آگے آئیں اس وقت عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں وینٹی لیڑ کم ہیں اور یہی وقت ہے کہ ہم قیمتی جانوں کو بچا سیکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں