42

ضلع گجرات میں انتظامیہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے:چوہدری شافع حسین

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ انشاءاللہ عوام کی مدد سے کامیاب ہوں گے، حکومت نے لاک ڈاﺅن کا بہترین فیصلہ کیا ہے اب عوام کو بھی چاہئے وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ کورونا وائرس کا علاج ابھی دریافت نہیں ہوا ہے اس کا واحد علاج احتیاط ہے، آپ بار بار ہاتھوں کو دھوئیں کم از کم بیس سیکنڈ، لوگوں سے میل جول کم کر دیں، بزرگوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ان پر کورونا کا وائرس ذیادہ مہلک اثر چھوڑ رہا ہے۔ چودھری شافع حسین نے مزید کہا کہ حکومت نے کورونا کی وجہ سے جو ریلیف پیکیج دیا ہے وہ قابل ستائش ہے، اب پرائیویٹ سیکٹر کو بھی چاہئے کہ فیکٹریوں کے بند ہونے سے اپنے ورکروں کو تنخواہ دیتے رہیں اس کے علاوہ صاحب حیثیت افراد اپنے اردگرد موجود ضرورت مند اور دیہاڑی دار طبقہ کو ضروری راشن پہنچائیں۔ چودھری شافع حسین نے گجرات کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کورونا کی روک تھام کیلئے بہترین انتظامات کئے اور میڈیا بھی عوام کو آگاہی دینے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں