402

کرونا وائرس لاک ڈائون، حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب نے نےا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں لاک ڈاﺅن کے حوالہ سے ضابطہ اخلاق تحریر ہے جس کے مطابق موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اور پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ کی وجہ سے جنگی بنیادوں پر تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں دفعہ 144کے تحت تمام مارکیٹس ، دفاتر ، شاپنگ مالز ، پبلک و پرائیویٹ بند رہین گے ، پبلک ٹرانسپورٹ کا شہر کے اندر داخلہ منع کر دیا گےا ہے تمام سماجی ،مذہبی ، تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی ، مندرجہ ذیل افراد پر اس کا الحاق نہیں ہو گا ، سرکاری ملازمین جو کہ محکمہ سے نوٹیفائیڈ ہونگے ، محکمہ صحت کے ملازمین ، ہسپتال ، کلینکس ، لےبارٹرزی ، فالما سوٹیکل فیکٹری اور میڈیکل سٹورز قانون کا اطلاق کرنے والے ملازمین ضروری خدمات و دفاتر ، و اشخاص جن کو علاج معالجہ کی ضرورت ہو ان کے ہمراہ دو افراد ، ایسے افراد جو کہ اپنے علاقہ میں خرید و فروخت کےلئے جا رہے ہوں ان کو اجازت ہے ، میڈیا کے نمائندگان اور مذہبی رسومات نماز جنازہ وغیرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں