11

ذرا سی بے احتیاطی نقصان کا باعث بن سکتی ہے:چوہدری حسین الہٰی

گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماچوہدری حسین الٰہی ایم این اے نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاﺅ کے لیے سب لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اہلِ خانہ کو بیماری سے محفوظ رکھیں انھوں نے کہا کہ ذرا سی بے احتیاطی نقصان کا باعث بن سکتی ہے اس لیے علاج سے بہتر احتیاط پر عمل کرتے ہوئے اپنے سمیت دوسروں کو بھی بیماری سے بچانے کے لیے میل جول کم کریں چوہدری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ امتحان کی گھڑی میں تمام صاحبِ ثروت کردار ادا کریں اور اپنے اِردگرد رہنے والے سفید پوشوں کی مدد کریں انھوں نے کہا کہ اِس وقت جن لوگوں کا سب سے زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے وہ روزانہ کی اُجرت پر گزارہ کرنے والے لوگ ہیں اگر ہم سب مل کر روزانہ کی اجرت پر گزارہ کرنے والوں کو گھروں میں راشن پہنچا دیں تو اُنھیں گھروں میں رہنے کا پابند بنایا جا سکتا ہے اور اِس طرح کرونا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ میرے حلقہ کا ہر سفید پوش پیٹ بھر کر سوئے جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اللہ کی رضا و خوشنودی کے لیے گھر گھر راشن پہنچانے کا عزم ہے تاکہ ہماراکوئی بھائی یا بزرگ بھوکا نہ سوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں