33

ایم این اے چوہدری حسین الہٰی کی جانب سے مختف علاقوں میں راشن کی تقسیم

گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے گزشتہ روز بھی اشیائے خردونوش کی تقسیم ہوتی رہی جلالپورجٹاں ،ماچھیوال،سرائے ڈھینگ ،ماجرا،سرہالی اور دیگر دیہات میں گھر گھر جا کر راشن تقسیم کیا گیا چوہدری حسین الٰہی کی ہدایت کے مطابق راشن تقسیم کرتے ہوئے ہجوم اکٹھا نہ ہونے دیا گیا بلکہ چوہدری حسین الٰہی کے عملے نے خودہرگھر جاکر راشن پہنچایا چوہدری حسین الٰہی نے راشن لیتے ہوئے کسی بھی فرد کی تصویر بنانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اللہ کو راضی کرنا ہے اِس لیے راشن لیتے ہوئے کسی سفید پوش کی مشہوری نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں