29

چوہدری موسیٰ الہٰی کی جانب سے بھی راشن فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا

گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری موسیٰ الٰہی کی طرف سے بھی لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثر ہونے والے روزانہ کی اُجرت پر گزارہ کرنے والوں میں راشن کی تقسیم شروع ہوگئی جس کے دوران نہ صرف گھرگھر جاکرآٹا تقسیم کیا گیا بلکہ کرونا سے بچاﺅ کے لیے ماسک اورسیناٹائزربھی تقسیم کیے گئے چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا میں کوشش کررہا ہوں کہ کوئی شخص آٹے کے لیے پریشان نہ ہو بلکہ ہر ضرورت مند کو اُس کی دہلیز پر آٹے کا تھیلا پہنچایا جائے انھوں نے کہا کہ سب عہدکریں کہ امتحان کی گھڑی میں کسی کو مشکل کا شکار نہیں ہونے دینا بلکہ ہم نے سب کے دکھ بانٹنے ہیں چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بہت وسائل سے نوازا ہے جنھیں مخلوق ِ خدا کی مشکلات کم کرنے کے لیے استعمال کررہاہوں چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا کہ زخیرہ اندوزآٹے کا زخیرہ نہ کریں بلکہ دکانوں پر نمایاں جگہ پر رکھیں تاکہ کوئی آٹا خریدنا چاہتا ہے تو باآسانی خرید بھی سکے انھوںنے کہا پورے ملک پر امتحان کی گھڑی ہے میری کوشش ہے کہ جہاں تک ممکن ہو کوئی مزدورگھر میںبھوکا نہ سوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں