250

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر اور جوائنٹ سیکرٹری سے ملاقات

اسلام آباد(پ۔ر)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مساوی حقوق دلوانے کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے مردوں کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آنے کے بعد قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی 33 فیصد تک بڑھائے گی تاکہ خواتین کو قانون سازی میں اہم رول دیا جائے انصاف ہیلتھ کارڈ اور بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے خواتین علاج معالجہ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے اسی طرح احساس پروگرام کے ذریعے بھی خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر نوشین حامد،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نیلوفر بختیار اورخواتین ونگ کی دیگر عہدیداران سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر ظفر انور، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل راجہ منصوربھی بیرسٹڑ سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ موجود تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ معاشرے میں خواتین کے حقوق کی بحالی پی ٹی آئی کے بنیادی منشور میں شامل ہے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کشمیر برسرِ اقتدار آ کر خواتین کے حقوق کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں اضافہ کیا جائے گاتاکہ خواتین معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔***

اپنا تبصرہ بھیجیں