260

چوہدری قمراقبال کی سابق سیکرٹری داخلہ میاں وحیدالدین اور پمرا کے ایگزیکٹوممبر اشفاق جمانی سے ملاقات، سبطین شاہ اور میرناصر بھی موجود تھے

اسلام آباد(پ۔ر)پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اپنے اسلام آباد میں قیام کے دوران گذشتہ روز سابق سیکرٹری داخلہ میاں وحیدالدین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان الیکٹرانیک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر اشفاق جمانی، سینئر پاکستانی صحافی اور ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ، پاکستان یونین ناروے کے سینئرعہدیدار میر ناصر، الیکٹرانیک میڈیا سے وابستہ شخصیت اعظم خان اور ائرفورس کے سابق آفیسرز محمد عابد اور سہیل رانا موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے حالات اور بین الاقوامی معاملات اور خاص طور پر نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں