30

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد سے صدر پریس کلب محمود اختر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی

گجرات(پ۔ر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد سے صدر پریس کلب محمود اختر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، سینئر نائب صدر ملک شفقت اعوان، نائب صدر رانا نذیر، سیکرٹری سعید احمد، سیکرٹری لائبرئری جلال الدین کرامت، جائنٹ سیکرٹری شاہد رسول ، سیکرٹری اطلاعات ارشد علی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان سٹی انڈیکس پروگرام کے حوالے سے آگاہی کیلئے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے، آئندہ ماہ سے ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جارہا ہے 7مارچ کو ایک ہی دن ضلع بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ شجرکاری مہم کے دوران پریس کلب میں بھی درخت لگائے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں گجرات پریس کلب کی معاونت سے میڈیا سے وابستہ افراد کو ہیلتھ کارڈز کے اجرائ، صحافی کالونی ، پریس کلب کی تزئین و آرائش ، زیر التوا ء فنڈز کے اجراء کے حوالے سے حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں