28

سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری

گجرات(پ۔ر) سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گجرات، فوکل پرسنز نے سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ اور سرائے عالمگیرمیں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر منڈی کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور خرید وفروخت میں مصروف شہریوں اور کاروباری افراد سے قیمتوں اور سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ مارکیٹ کے افسران بروقت ریٹ لسٹوں کا اجراء یقینی بنائیں جبکہ پرائس مجسٹریٹس مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں