23

ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادکا خطاب

گجرات(پ۔ر)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68اور این اے 70کے 51دیہات میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے، ایس اے پی پروگرام کے تحت ان پراجیکٹس پر مجموعی طور پر 4کروڑ روپے خرچ ہونگے، کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی فنانس/ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایگزیکٹو ، ایگزیکٹو انجینئرز فہد مظہر،پبلک ہیلتھ تنویر احمد، طارق علی، ایس ڈی اوز ملک شوکت، علی رضا نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ کمیٹی کیطرف سے منظور کئے جانیوالے پراجیکٹس میں سے این اے 68کے 30دیہات، این اے 70کے 21دیہات میں بجلی کی فراہمی کے منصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ تمام پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے میسرز برقات کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوںنے ایکسین کنسٹرکشن گیپکو طارق علی کو ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹس پر بلا تاخیر کام کیلئے ضروری قانونی پراسیس فوری طور پر شروع کیا جائے اور علاقہ مکینوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے عوامی فلاحی پراجیکٹس کو بروقت مکمل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں