24

شوگر اور بلڈ پریشر سے متاثرہ آنکھوں کی سکرینگ کے سلسلہ میں ایک روزہ فری کیمپ کا انعقاد

گجرات (جی پی آئی) شوگر اور بلڈ پریشر سے متاثرہ آنکھوں کی سکرینگ کے سلسلہ میں ایک روزہ فری کیمپ کا انعقاد ، APPSیوکے ، AEMCAیوکے ، BEOSیوکے اور عائشہ بشیر ٹرسٹ کے تعاون سے عائشہ بشیر ہسپتال میں تیسرا سالانہ شوگر و بلڈ پریشر متاثرہ آنکھوں سکریننگ کے حوالہ سے کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس کا افتتاح پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر گل اور چیئرمین عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بشیر نے اپنے دست مبارک سے کیا ۔ اس موقع پر یوکے کے ممتاز ماہر چشم ڈاکٹر ایاز اصغر ، ڈاکٹر اعجاز شیخ ، ڈاکٹر روزینہ ذکری اور ڈاکٹررعنانے سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا جدید ترین آرٹیفیشل انٹیجنس سسٹم کے تحت مریضوں کو جدید کیمروں کی مدد سے چیک اپ کیا گیا ۔ یہ کیمپ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں