50

میر پور: اہلیان کچی آبادی ایف ٹو زلزلہ متاثرین کا احتجاج اور نعرے بازی

میرپور(پ۔ر) متاثرین زلزلہ میرپور کے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو شٹر ڈاؤن کرینگے، صدر انجمن تاجران اتحاد گروپ کے صدر چوھدری محمود احمدنے حکومت کو وارننگ دیدی، اہلیان کچی آبادی ایف ٹو زلزلہ متاثرین کا احتجاج اور نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق کچی آبادی ایف ٹو کے زلزلہ متاثرین نے بینرز اٹھا کر کشمیر پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، متاثرین کا کہنا تھا کہ آج پانچ ماہ گزرنے کے باوجود زلزلہ سے متاثرہ کسی خاندان کی مدد نہیں کی گئی اور ایک ایک ٹینٹ میں پندرہ افراد رہنے پر مجبور ہیں اس موقع پر انجمن تاجران اتحاد گروپ چوہدری محمود نے حکومتی بے بسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہو چکی ہے یہ حکومت اور سے کے گماشتے صرف زلزلہ متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑک کر فیسٹیول کا انعقاد کر سکتے ہیں حکومتی امور کی انجام دہی اور زلزلہ متاثرین کی بحالی ان کے بس سے باہر ہے چوہدری محمود نے کہا کہ کتنے دکھ اور کرب کی بات ہے کہ پانچ ماہ حکومتی دعووں اور بیانات پر مطمن بیٹھے ہوئے زلزلہ متاثرین آج گھر سے نکل کر سڑک پر آئے ہیں مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی نہ ہی کوئی حکومتی ترجمان ان متاثرین سے مذاکرات کیلئے آیا ہے چوہدری محمود صدر انجمن تاجران اتحاد گروپ نے کہا کہ ہم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر زلزلہ متاثرین کے مسائل جلد سے جلد حل نہ کیے گئے تو انجمن تاجران شدید احتجاج پر مجبور ہوگی اور ہم شٹر ڈاؤن کیساتھ ساتھ پہیہ جام ہڑتال بھی کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پر ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں