45

دی زرقم سکول سوک کلاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

گجرات(نمائندہ خصوصی) دی زرقم سکول سوک کلاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ،ڈائریکٹر سکول مرزا عابد محمود بیگ اور پرنسپل ریحانہ عابد نے سکول میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ سکول کا رزلٹ 95فیصد رہا ،اس موقع پر چیف گیسٹ کنول حسنات خان ،مرزا الماس بیگ، ڈ ائریکٹر سکول مرزا عابد محمود بیگ اور پرنسپل ریحانہ عابد نے سکول کے شاندار نتائج پر روشی ڈالتے ہو ئے کہا کہ دی زرقم سکول میں محنتی سٹاف کی وجہ سے ہر سال سکول کے شاندار نتائج آتے ہیں اور جن کا سہرا سکول سٹاف کو جاتا ہے سکول میں ہمارا سٹاف بچوں کو بہت زیادہ محنت کرواتا ہے جس کی وجہ سے سکول کے بچے ہر سال پوزیشن حاصل کرتے ہیں ایک بات یہ بھی سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین بھی سکول سٹاف اور انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرتے ہیں ان کو بھی اور سکول سٹاف کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں