37

یوٹیلٹی سٹورز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادکا خطاب

گجرات (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں 47یوٹیلٹی سٹور ز پر آٹے ، گھی ، دالوں سمیت تمام اشیائے خورد و نوش مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں، متعلقہ افسران ڈیمانڈ میں اضافہ کی صورت میں سپلائی بڑھانے کیلئے بروقت ضروری اقدامات یقینی بنائیں،تمام محکموں کے افسران شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوٹیلٹی سٹورز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ، ڈی سی کمپلکس میں کھلی کچہری کے دوران کیا، اے ڈی سی جی توقیر الیاس چیمہ، ریجنل مینجر علی حمید بھٹی ، مینجر قیصر شہباز چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریجنل مینجر نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق یو ٹیلٹی سٹور ز پر 20کلو گرام آٹا 805روپے، چینی 68روپے فی کلو دستیاب ہے، گھی، چاول ، دالوں کی قیمت بھی اوپن مارکیٹ سے نمایاں طور پر کم ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کو فعال کر دیا گیا ہے، گجرات شہر میں مجموعی طور پر 11، مضافات میں 20اور بقیہ کھاریاں، سرائے عالمگیر ، ڈنگہ کے علاقہ میں ہیں، اسکے ساتھ گیارہ فرنچائز بھی کام کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ رعایتی نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیوجہ سے گجرات کے یوٹیلٹی سٹورز کی سیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 40ملین روپے ماہانہ سے بڑھ کر 70ملین روپے تک پہنچ گئی ہے اور رواں ماہ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریجنل مینجر کو ہدایت کی کہ یوٹیلٹی سٹورز پر عملہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے، وہ خود بھی کسی بھی علاقہ میں یوٹیلٹی سٹورز کے چیکنگ کریں گے ۔ دریں اثناء وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات سنیں اور ان پر فوری مناسب احکامات جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں