129

میمن کے اعزاز میں مخدوم رئیس قریشی ایڈوکیٹ کا استقبالیہ

دبئی(پ۔ر) پرائیڈ آف ڈیمو کریسی انٹر نیشنل کے چیئرمین عمر میمن نے کہاہے کہ انسانی حقوق،صحت اور تعلیم کے فروغ کے لیے پی او ڈی آئی(PODI) کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دبئی کی معروف سماجی شخصیت ایڈوکیٹ مخدوم رئیس قریشی کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شریک مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم پرائیڈ آف ڈیمو کریسی انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے دنیا کے ترقی پذیر ممالک سمیت پاکستان میں انسانی حقوق ، کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں لوگوں میں شعور بیدار کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں ہمارے نمائندے مختلف طریقوں سے اس عظیم مقصد کے لیے تعاون کر رہے ہیں، ہماری خواہش اور درخواست ہے کہ متحدہ عرب امارات اور مڈل ایسٹ، گلف میں مقیم نامور سیاسی و سماجی شخصیات بھی ہماری معاونت فرمائیں۔عمرمیمن نے معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور پی پی پی یو اے ای/مڈل ایسٹ گلف کے صدر میاں منیر ہانس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں منیر ہانس صاحب کی فراخ دلی اور تعاون نے ہمارے حوصلوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔پی او ڈی آئی(PODI)کے لیے ان کی رہنمائی،مشاورت اور تعاون ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔اس موقعے پر میاں منیر ہانس نے عمر میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی سماجی شعبوں میں عوام کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔تقریب کے میزبان مخدوم رئیس قریشی ایڈو کیٹ نے عمر میمن کی سماجی شعبوں میں عوام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔انھوں نے مزید کہا کہ پرائیڈ آف ڈیمو کریسی کے مقاصد بہت ہی متاثر کن ہیں اور اگر ہم سب مل کر اس کے فروغ میں تعاون کریں تو ممکن ہے کسی حد تک عوام کی سماجی خدمت میں اپنا کچھ کردار اداکرنے کے قابل ہوسکیں۔جیسے جیسے اس کے اغراض و مقاصد لوگوں پر واضح ہونا شروع ہوں گے تو ہمیں امید ہے کہ نوجوان مستقبل میں اس کی ذمے داری اپنے ہاتھوں سے نبھانے کے قابل ہو جائیں گے۔مستقبل نوجوانوں کا ہے اور ہمیں نوجوانوں کو ہر سطح پر سماجی خدمات کے لیے تیار کر نے میں انھیں رہنمائی فرہم کرنی ہوگی۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم علمی،ادبی،سماجی،سیاسی اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ دیگر مقررین میں نثار خان خٹک،ایم خان گوندل، غضنفر علی نقوی، محمد امین موسیٰ ،محمد صابر، ملک محمد اسلم، محمد رفیق اور دیگر شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے عمر میمن کی انسانی حقوق اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔مقررین نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ ایک بہت بڑا عمل ہے۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے جیسے نیک عمل میں بحیثیت محب وطن پاکستانی ہمیں آگے بڑھ کر اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے میزبان اور ہر دل عزیز شخصیت مخدوم رئیس ایڈوکیٹ نے مہمانوں میں گل دستے پیش کئے اور میاں منیر ہانس کو پرائیڈ آف ڈیمو کریسی انٹر نیشنل گلف و مڈل ایسٹ کے سربراہ کی ذمے داری ملنے پر مبارک باد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں