115

دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سالانہ آرٹ فیسٹیول کا انعقاد

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سالانہ آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ، سکول کے وسیع ترین میدان میں وائس پرنسپل مسز شازیہ شہزاد کی زیر نگرانی یہ مقابلہ جات منعقد ہوئے ، ہر طرف ننھے منھے بچے ہاتھوں میں برش پکڑے کاغذوں پر رنگ بکھیربچوں کی تفریح کیلئے میوزک کا انتظام بھی کیا گیا اور گرائونڈ کو خوبصورت رنگ رنگ جھنڈیوں اور آرٹ کے نمونہ جات سے سجایا گیا ، بچوں نے جو پھول کاغذوں پر بنائے وہ قدرتی پھول دکھائی دے رہے تھے بچوں نے جھونپڑی ، بحری جہاز، صحرا ، جنگل ، چڑیا گھر ، موسمی تبدیلیوں اور شہری و دیہاتی زندگی کے حوالہ سے مقابلہ جات میں حصہ لیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسز شازیہ شہزاد نے کہا کہ بچوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہمارا مقصد ہے اور اس سلسلہ میں دن رات بچوں کی راہنمائی کا سلسلہ جاری ہے تا کہ ہمارے بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو اور وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر راج کر سکیں بچوں کیلئے یہ خوبصورت اور یادگار دن تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں