142

صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کی اہلیہ محترمہ اور صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، گزشتہ روز آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی نے کی ۔ جبکہ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی منعقدہوئی ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، ہدیہ نعت چوہدری عارف شاہد گوندل ، عمران شاکر ، حافظ محمد صدیق ، زبیر نوشاہی ، بھائی امین ، قاری غلام سرور نقشبندی و دیگر نے پیش کیا جبکہ ختم شریف صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی نے پیش کیا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ، اس موقع پر گجرات کے علاوہ فیصل آباد ، رحیم یار خاں ، لاہور ، صادق آباد و دیگر علاقوں سے سنگی حضرات نے بھرپور شرکت کی ، صاحبزادہ عبدالرحمن آوانی اور ان کی ٹیم نے بھرپور انداز میں سنگی حضرات کی خدمت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں