108

سٹیزن فرنٹ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے دن رات کام کر رہی ہے:طارق جاوید بٹ

گجرات (جی پی آئی) ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات طارق جاوید بٹ نے کہا ہے کہ سٹیزن فرنٹ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور ضلعی و سٹی صدور کی قیادت میں سٹیزن فرنٹ کے تمام عہدیداران اپنی اپنی سطح پر کام کر رہے ہیں اور ہم معاشرہ کو فلاحی اور رفاعی بنانے میں اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دینگے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں ہم نے مہم کا آغاز کیا ہے تا کہ غریب طبقہ کو بھی جینے کا حق مل سکے ، سٹی گجرات کے زیر اہتمام گجرات میں عنقریب مہم کا آغاز کیا جائے گا کہ فوتگی کے موقع پر سادگی اپنائی جائے خصوصاً کھانے میں مہنگے اشیاء کا خاتمہ کیا جائے اور سادی روٹی سے مہمانوں کی تواضع کی جائے تا کہ غریب لوگوں پر بوجھ نہ پڑھ سکے کیونکہ ایک طرف تو کسی کا بھائی ، بیٹا ، یا کوئی عزیز فوت ہوتا ہے تو دوسری طرف اسے کھانے کے نام پر لاکھوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں یہ معاشی بوجھ ختم ہونا چاہیے تمام طبقے ہمارے سلسلے میں بھرپور ساتھ دینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں