96

دی ایگزا سکول سسٹم گجرات میں سالانہ تقریری مقابلہ منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی)دی ایگزا سکول سسٹم گجرات میں سالانہ تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس کا عنوان دولت سے ہر چیز خریدی جا سکتی ہے اس عنوان کے حق اور مخالفت میں طلباء وطالبات نے تقریری کیں ، ججز کے فرائض مس شاہین کوثر ، مس رابعہ وزیر ، مسز بشر ی عاطف اور عمران اشرف نے سرانجام دئیے ۔ اول پوزیشن دو طلباء زین العابدین شادمان کیمپس اور ردا نواز لالہ موسیٰ کیمپس ، دوسری پوزیشن ہمنا رفیع شاہین چوک کیمپس ، تیسری پوزیشن مناہل شادمان کیمپس نے حاصل کی مہمانِ خصوصی پی ایس او ٹو آر پی او گوجرانوالہ ضیغم وڑائچ ، سٹی صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز ،نائب صدر سٹی سٹیزن فرنٹ رانا مشرف علی ناز نے بچوںمیں انعامات تقسیم کیے اور بچوں کی شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں