157

اوسلو: اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرزا محمد ذوالفقار مرحوم کی یاد میں پُروقار تقریب

اوسلو(عقیل قادر) اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرزا ذوالفقار، جو گذشتہ ماہ خالق حقیقی سے جاملے تھے، کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انکے قریبی دوست احباب اور اوسلو شہر کی معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت مرزا محمد ثقلین نے کی۔ اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر خالد اسحاق اور جنرل سیکریٹری راشد علی اعوا ن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرزا ذوالفقار کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مرزا ذوالفقار مرحوم سوسائٹی کے بانی اراکین میں سے تھے۔ جنہوں نے سوسائٹی کی بنیاد رکھی اور تا مرگ دم وہ سوسائٹی کے لیے خدمات سر انجام دیتے رہے۔ سفیر پاکستا ن ظہیر پرویز خان نے خطاب کرتے ہوئے مرزا ذوالفقار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرزا ذوالفقار نہایت امن پسند اور پرخلوص شخصیت کے مالک تھے۔مرزا ذوالفقار کے دیرینہ دوست اصغر علی شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا ذوالفقار کے ساتھ انکے تعلقات بھائیوں جیسے تھے اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علی شہنواز خان نے کہا کہ مرزا ذوالفقار کی مسئلہ کشمیر کے حوالے بے مثال خدمات ہیں جن کا احاطہ کرنا ناممکن ہے۔ جن دیگر افراد نے تقریب سے خطاب کیا ان میں مفتی محمد زبیر تبسم،راجہ فدا حسین، محمد انور صوفی ، عامر شیخ، ڈاکٹر ندیم حسین اور محمد ریاض بٹ شامل ہیں۔ تقریب کے آخر میں اوسلو کی ممتاز شخصیات کو سماجی خدمات سرانجام دینے پر میڈلز سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں