222

سوئس پاک فرینڈ شپ فورم اور پاکستان جنیوا ایسوسی ایشن کا اظہار تشکر

سوئٹزرلینڈ(سید علی جیلانی) کشمیر یوم سیاہ کے موقعہ پر 27اکتوبر کو کشمیر سیمینار میں بھرپور پاکستانی کمیونٹی ،سکھ کمیونٹی کی شرکت پر سوئس پاک فرینڈ شپ فورم اور پاکستان جنیوا ایسوسی ایشن نے اظہار تشکر کیا ہے۔ اس سیمینار کے آرگنائزر نصیر احمد ملک، ،محمد قذافی ،راجہ حفیظ، راجہ سعید، معروف اعوان اور بلال قذافی،نے سفیر پاکستان احمد نسیم وڑائچ اور تمام پاکستانی کمیونٹی سکھ کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کیا تمام آرگنائزر نے اپنے پیغام میں کہا جس ظلم و ستم سے آج ہمارے کشمیری بھائی گز ررہے ہیں اور قیدو بند کی مصیبت جھیل رہے ہیں ااپ سب نے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکمہتی کیا اور کشمیر سیمینار جنیوا کو کامیاب بنایا وہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی حق خودرادیت کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری سانس تک اپنے بھائیوں کی مدد کریںگے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں