189

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کشمیر میں ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوئٹزرلینڈ(سید علی جیلانی)کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور ان پر ظلم کے خلاف سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں یو این او دفتر کے سامنے بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی فیمیلز اورغیر ملکیوں نے شرکت کی اس موقع پر مودی حکومت اور مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے مقررین نے اپنی تقریری میں کہا کہ آج کشمیر بھائیوں کو 48روز گزر گئے ہیں لیکن امت مسلمہ اور بڑی طاقتوں کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی اگر آج کسی ملک میں کوئی ہندو یا کرسچن پر ظلم ہو رہا ہو تا اور ان کو محصور کر دیا جاتا تو دنیا کے تمام ممالک سراپا احتجاج ہوتے لیکن حد افسوس اسلامی ممالک اور بڑی طاقتیں اور یو این او نے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر میں ظلم بند کیا جائے وہاں سے انڈین آرمی کو باہر نکالا جائے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دی جائے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں