29

ناروے میں 15 سالہ نارویجن پاکستانی عرینہ عامرنے ایک دن کے لیے منسٹر آف ڈویلیپمنٹ کی وزارت سنبھال لی

اوسلو(عقیل قادر) 15 سالہ نارویجن پاکستانی عرینہ عامر کو 13 اکتوبر کو ایک دن کے لیے منسٹر آف ڈویلیپمنٹ کی وزارت سونپی گی۔ گرلز ٹیک اوور ایک عالمی پروجیکٹ ہے جس میں بڑی بڑی کمپنیاں اور حکومتی وزرا ایک دن کے لیے اپنی سیٹ ٹین ایج لڑکیوں کو سونپتے ہیں۔ گرلز ٹیک اوور کا مقصد لڑکیوں کو مساوی حقوق فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی جس میں عرینہ عامر نے شرکت اور منسٹر آف ڈویلیپمنٹ Dag-Inge Ulstein نے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر عرینہ عامر کو ایک دن کے لیے وزیر بننے پر مبارکباد پیش کی اور ویلکم کیا۔ عرینہ عامر نے بطور وزیر وہ تمام کام سر انجام دیئے جو عام حالات میں وزارت کے ذمہ ہوتے ہیں۔ اس دن عرینہ عامر نے مختلف اجلاسوں کی صدارت اور سماجی پروگراموں میں شرکت کے علاوہ قومی اسمبلی کے ممبران اورناروے کی خاتون وزیر خارجہ Ine Marie Eriksen Søreide سے بھی ملاقات کی۔ عرینہ عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم اور جبری شادی کے خلاف اپنی کوششیںجاری رکھیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں