36

ڈی پی او گجرات کا پولیس لائنز میں اردل روم: محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروںکی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے:DPO

گجرات(پریس ریلیز)ڈی پی او گجرات کا پولیس لائنز میں اردل روم ۔ میرٹ اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروںکی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ڈی پی او۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات عمرسلامت نے پولیس لائنز میں اردل روم منعقد کیا ۔جس میں پولیس لائنز اور مختلف تھانوں میں تعینات32افسران و ملازمان پیش ہوئے ۔دوران اردل روم ڈی پی او گجرات نے ناقص کارکردگی پر ٹریفک وارڈن واجد حسین کی 2 سال،SI علی رضا ،ٹریفک وارڈن رانا علی, ASIمقصود احمد ، ٹریفک وارڈن واجد محمود , ASIاختر محموداورASIعبدالحی کی ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزائیںدی گئی ۔13پولیس اہلکاروں کو سنشور کی سزا دی گئی جبکہ 14کو وارننگ جاری کی گئی ۔ڈی پی او گجرات نے پولیس ملازمان پر واضع کیا کہ محکمانہ کام میں دلچسپی نے لینے والے ملازمان اپنا قبلہ درست کر لیں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں