40

ریسکیو چیلنچ میں ریسکیو 1122 گجرات کی نمایاں کامیابی ، گوجرانوالہ ڈویژن میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی

گجرات (پریس ریلیز) ریسکیو چیلنچ میں ریسکیو 1122 گجرات کی نمایاں کامیابی ، گوجرانوالہ ڈویژن میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ، ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ڈویژن بھر میں فرسٹ پوزیشن حاصل قابل فخر ہے ، ریسکیو 1122 گجرات کی یہ نمایاں پوزیشن گجرات کی عوام کی دعائوں اور ریسکیو ملازمین کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈویژنل ریسکیو چیلنج کے موقع پر کی ، ریسکیو گجرات کے دیگر افسران نے بھی اس میں شرکت کی۔ ڈی او ایمر جنسی نے بتا یا کہ پوری ڈویژن سے مختلف ریسکیو ٹیموں نے شرکت کی جس میں گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، ناروال ، حافظ آباداور منڈی بہائوالدین کی ٹیمیں شامل ہے ۔ڈی او ایمرجنسی نے بتایا کہ اس مقابلے میں مختلف ریسکیو ٹیموں کی میڈیکل ، فائر فائٹنگ، سومنگ اور ویل ریسکیو کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر نے کہا کہ ریسکیو 1122 گجرات ہر وقت کسی بھی قسم کی ناآگہانی سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور آئندہ بھی اسی طرح اپنی پیشہ ورانہ صلاحتیوںکو مظاہر ہ کرتے رہے گی ۔ بعد ازاںانہوں نے ٹیموں میں انعا مات تقسیم کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں