42

تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی داروں میں ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کرد یا گیا ہے:EDOایجوکیشن اتھارٹی

گجرات(پریس ریلیز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطا بق پنجاب بھر میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادار وں میںایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تدریسی سر گر میوں کا آغا ز کر دیا گیا ہے ،ان خیا لا ت کا اظہا ر سی ای او ایجو کیشن اتھا رٹی چو ہدری اورنگزیب نے میڈیا کے نما ئندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتا یا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے متفقہ فیصلے پر تمام تعلیمی ادارے جاری کردہ ہدا یا ت پر عمل کو یقینی بنا تے ہوئے کھول دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ ضلع گجرا ت میں  1400 سکولز میںتقریباً 3 لاکھ طالب علم زیر تعلیم ہیں جو کہ 6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد اپنے تعلیمی سفر کا دوبارہ آغا ز کررہے ہیں ، اور سکول کھلنے پر والدین ، بچوں اور اساتذہ کا کرونا وائرس سے بچائو کی ہدایات پر عمل یقینی بنا نے میں تعا ون لازم ہے ، حکو مت پنجاب کی کرو نا سے بچا ئو کی پالیسی کے مطا بق زیادہ تعداد والے سکولوں میں روزا نہ کی بنیا د پر کرونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے جا ئیں گے جن سکولو ں میں 2 پازیٹیو کیسز سامنے آئیں گے ان سکولوں کو سیل کر دیا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں