35

ریونیو سے متعلق شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پہلی ریونیو عوامی کچہری آج منعقد کی جائے گی

گجرات(پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق ریونیو سے متعلق شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پہلی ریونیو عوامی کچہری آج منعقد کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نظارت علی،اے سی گجرات سلمان ظفر کے ہمراہ اے سی آفس گجرات میں کھلی کچہری لگائیں گے جبکہ تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیرمیں اسسٹنٹ کمشنرز فیصل عباس مانگٹ، فہداعجاز عوامی مسائل سنیں گے اور صبح 10بجے سے دوپہر 2 بجے تک درستگی ریکارڈ،انتقالات کیاندراج، فرد ملکیت کے اجرائ، رجسٹری، ڈومیسائل اجرائ،معائنہ ریکارڈ سمیت دیگر ریونیو  مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جار ی کریںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں