95

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا ہنگا می اجلا س،ڈاکٹر خرم شہزاد کامون سون بارشوںکے حوالے سے اظہار خیال

گجرات(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ مون سون موسم کے دورا ن ضلع گجرات میں بہنے والے دریائوں ،برسا تی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، شہری علاقوں سے بارش کے پانی کے بروقت نکاسی آب کے لئے تمام وسائل برئوے کار لائے جارہے ہیں ، کسی بھی ناآگہانی صورتحال کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے تمام ڈیپارٹمنٹ الرٹ ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے ہنگا می اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ،اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنرز گجرات و کھا ریاں محمد جمیل ، فیصل عباس مانگٹ ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ریسکیو کنٹرول انچارج توقیر عباس نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے کے دوران مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے اس صورتحال میں تمام محکموں کو جامع پلان کی مد نظر رکھتے ہوئے خود کو تیار رکھنا ہے ، شہری بھی بارشوں کے دوران اپنے بچوں کو دریائوں ، نہروں ، برساتی نالوں میں نہانے جانے کیلئے اجازت نہ دیں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثہ سے بچاجاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق ضلع گجرات کے ایسے علاقہ جات جو سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں ان کی نشاندہی کی جاچکی ہے ، ضلع میں25 ریلیف کیمپس کیلئے تما م انتظامات مکمل ہیں جہاں رکھے جانے والے افراد کو کھانا ، ادویات کی فراہمی کے ساتھ ان کے مویشیوں کو ونڈا بھی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ دریائے چنا ب میں تاحال خطر ناک صورتحال نہیں تاہم پانی کی مقدار میں اضافے کی صورت میں ہیڈ مرالہ سے ہیڈ خانکی تک 17 مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں