100

ڈی ایچ ڈی سی ہال گجرات میں نمونیا اور ڈائیریا سے بچاؤ کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

گجرات (پریس ریلیز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات اور یونیسیف کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال گجرات میں نمونیا اور ڈائیریا سے بچاؤ  کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا تھے۔ پرونشل مانیٹر یونیسیف  خالدانجم  نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے تریبتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشی ڈالی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے بتایا کہ دنیا میں سب سے ذیادہ شرع اموات 5 سال سے کم عمر بچوں میں نمونیا اور ڈائریا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ شعور، اگاہی اور بروقت علاج سے چھوٹے بچوں میں شرع اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اسہال کی صورت میں بچوں کو زنک سیرپ، نمکول کا پانی دیا جائے اور سانس میں دشواری کی صورت میں قریبی مرکز صحت  میں رجوع کیا جائے۔ اس موقع پر چائلڈ سپیشلٹ ڈاکٹر محمد عدیل ظفر نے جنرل پریکٹشنرز کو نمونیا اور ڈائریا سے بچاؤ پر  مکمل اگاہی دی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈائریا سے اموات کی بڑی وجہ بچوں میں نمکیات اور پانی  کی کمی کا ہونا ہے  ۔  نمونیا سے بچوں میں سانس میں دشواری، تیز بخار کا ہونا اور پسلیاں چلنا شرو ع ہو جاتی ہیں۔ ا س صورت میں جلد از جلد قریبی میٹرنیٹی یا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سے رجوع کریں تا کہ قیمتی جان کو بچایا جا سکے۔ سیشن کے اختتام پر صدر پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن  ضلع گجرات ڈاکٹرسعود افضل نے  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور یونیسیف کے نمائندہ خالد انجم ، اسماعیل چدھٹر  ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ہیلتھ ایچوکیشن اینڈ سوشل موبلائزینش اور جنرل پریکٹشنرز کا شکریہ ادا  کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں