80

9 10محرم کو ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں 1861عزاداروں اور ماتمی حضرات کو طبی امداد دی

گجرات(پریس ریلیز)نو ،دس محرم کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر گھمن  کی زیرے قیادت ضلع بھر کے آفیسر ز اور ریسکیو اہلکاروں  نے ڈیوٹی سر انجام دی  ۔ ڈی ای او  عمر اکبر گھمن نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا،  نو، دس محرم کے موقع پر 100 سے زیادہ  ریسکیو اہلکا روں  نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ اس دوران ضلع بھرمیںریسکیواہلکاروںنے1861 ماتمی حضرات کو ابتدائی طبی امداد دی ۔ جبکہ 05 شدید زخمی  افراد کوہسپتال شفٹ کیا ۔ ضلع بھرمیںنو، دس   محرم  کے بڑے اجتماعات جلوسوں ،مجالس پر ریسکیو ایمبولینسز اور فائیر وہیکلز موجودرہی ۔آخر میں ڈسٹرکٹ آفیسر عمر اکبر گھمن نے ریسکیو اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دینے پر شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں