128

گجرات پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف جنگ جاری،تھانہ لاری اڈا پولیس نے دو خواتین سمیت 5ملزمان گرفتا کر لیے

گجرات(پریس ریلیز)گجرات پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف جنگ جاری۔ تھانہ لاری اڈہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش قصائی خاندان کے دو خواتین سمیت پانچ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7کلو گرام چرس معہ رقم وٹک برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔تھانہ لاری اڈہ پولیس نے گڑھی احمد آباد میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے بدنام زمانہ قصائی خاندان کے خلاف بڑا آپریشن کیا ۔ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ خاور گوندل اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے قصائی خاندان کے دو خواتین سمیت پانچ منشیات سپلائرز رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے ۔ دوران آپریشن ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7کلو گرام چرس معہ رقم وٹک برآمد ہوئی ۔ جن کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں 9Cکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔ ملزمان میں خالد محمود عرف کالو قصائی ، قیصر اعجاز ولد بشیر قصائی ، کامران ولد بشیر احمد قوم سپراء اور تنزیلہ کوثر زوجہ یاسر عرفات قوم قصائی ، تقدس بی بی زوجہ علی بشیر قصائی سکنائے گڑھی احمد آباد شامل ہیں ۔ جن کی انٹیروگیشن جاری ہے ۔ڈی پی او گجرات توصیف حیدرنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں جن کے خلاف گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جنگ جاری رہے گی ، منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں