67

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادکی صدارت میں ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس

گجرات(پریس ریلیز )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ بھٹہ خشت مالکا ن کو پا بند کیا جا ئے گا کہ پیشگی کی مد میں مزدور کو صرف 35000 سے 50000 ادا کیئے جا سکیں گے، بھٹہ خشت مالکا ن مزدور کے ساتھ معاہدہ کی کا پی ڈپٹی ڈائریکٹر کو جمع کروانے کے پابند ہوںگے، ضلع میں اس وقت تک 304 سوشل سیکیورٹی کا رڈز جا ری کیے جا چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر محمد عثمان، ڈی ایس پی لیگل اختر محمو د گوندل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان،ڈی او پاپولیشن ویلیفئر حسن خالد وڑائچ، مزدور راہنما امتیاز احمد سید، صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن چوہدری ریاض احمد وڑائچ، نائب صدر چوہدری فیاض احمد،سید رفاقت حسین آف جی ایف سی فین، پولیس، سوشل سکیورٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے مزید کہا کہ مزدوروں فلاح و بہبود کیلئے لیبر، ہیلتھ، نادرا، سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ کیمپس لگائے جائیں گئے جبکہ آئندہ کیمپوں میں اولڈ ایج کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹہ خشت پرمقیم1153فیملیز کے سربراہان کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء کا ہدف مقرر کیا گیا ان میں سے ابتک 304 کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں، دیگر کو سوشل سکیورٹی کارڈ ز کے اجراء کیلئے آئندہ کیمپوں میں کام کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت پنجاب کیطرف سے مقرر کردہ اجرت نہ دنیوالے افراد کے خلاف مقدما ت درج کیئے جائیں گے چائلڈ لیبر کے مرتکب16 افراد کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت ہیلتھ کیمپس پر غذائی قلت کا شکار، ہیپاٹائٹس، شوگر کے مریضوں کی فہرستیں تیار کریں اور قریب ترین ہسپتال کے سربراہان اور بھٹہ خشت مالکان کو متاثرہ مریضوں کی فہرست فراہم کریں اور انکے علاج کیلئے فالو اپ کیا جائے۔ اجلاس میں مزدور راہنما امتیاز احمد نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، محکمہ صحت، لیبر، نادرا، سوشل سکیورٹی اور بھرپور تعاون کرنے پر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں