65

گجرات پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،سرائے عالمگیر پولیس نے4منشیات فروش سمیت 8ملزمان گرفتار کر لیے

گجرات(پریس ریلیز)گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ۔سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے 4منشیات فروشوں سمیت 8ملزمان گرفتار کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی زیرقیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں،ناجائزاسلحہ برداروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر فرقان شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے چار منشیات سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ دوران کارروائی ملزم تصور اقبال سے 1220گرام چرس ، ملزم فیصل سے 1260گرام چرس ،ملزم شاہد اقبال سے 1120گرام چرس اور ملزم توقیر ناصر سے 10لیٹر شراب برآمدہوئی جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے نشہ میں دھت ہو کر مستی کرنے والے چار شرابیوں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ملزمان میں محمد علی ،حمزہ محمود ،عمران خان اور عبدالرحمن سکنائے سرائے عالمگیر شامل ہیں ،جن کے خلاف شراب نوشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، علاوہ ازیں پولیس نے ملزم جنید احمد سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کیا ۔ گرفتار ملزمان کی انٹیروگیشن جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں