72

محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

گجرات(پریس ریلیز) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے ڈی پی او سید توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے سیکورٹی کے حوالے سے تیاریاںمکمل کرلی ہیں ۔ضلع بھرمیں کل 335جلوس برآمد ہوں گے، جن میں سے 14حسا س، 42کیٹیگری B،اور279کیٹیگری C،میں شامل کئے گئے ہیں۔اسی طرح ضلع بھر میں 1564مجالس منعقد ہوں گی ،جن میں سے 21حساس، 113کیٹیگری Bاور 1430کو کیٹیگری C میں شامل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ 8مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔جن کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔4ہزار سے زئدپولیس افسران و اہلکاران محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ جن میں ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیںگے، اس کے علاوہ 510پولیس قومی رضاکار اور مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ کے والنٹئرز بھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن کو ڈیوٹی کی انجام دہی کے متعلق پولیس لائن میں خصوصی تربیت دی گئی ہے ۔  اسکے علاوہ ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ Aکیٹیگری کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بذریعہ ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جائے گی ۔جلوس مجالس کی نگرانی کے لئے تین سرولینس گاڑیاں بھی موجود ہوں گی جن میں جدید ترین کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے جلوس مجالس کی براہ راست نگرانی ڈی پی او آفس میں موجود کنٹرول میں کی جائے گی ۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں