61

تھانہ لاری اڈا پولیس کا جوئے کے اڈہ پر چھاپہ ،5جواری گرفتار ،جوئے پر لگی رقم ، 10بوتل شراب ، ناجائز اسلحہ برآمد

گجرات(پریس ریلیز)تھانہ لاری اڈا پولیس کا جوئے کے اڈہ پر چھاپہ ،5جواری گرفتار ،جوئے پر لگی رقم ، 10بوتل شراب ، ناجائز اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کا لاری اڈہ کے علاقہ میں جواریوں کے خلاف بڑا آپریشن ، ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIخاور گوندل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فیکٹری ایریامیںکارروائی کرکے5جواریوں کوجواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم22ہزارروپے, 10بوتل شراب  اور 1عدد رائفل 9MMبھی برآمد کر لی گئی ملزمان میں 1۔محمد یعقوب ولد محمد یوسف سکنہ محلہ فتوپورہ 2۔وحید ولد محمد ایوب سکنہ محلہ حسن پورہ 3۔ محمد سلیم ولد محمد یوسف سکنہ شیخ الہی کالونی 4۔عتیق احمد ولد محمد خلیل سکنہ محلہ حیات النبی 5۔ نسیم الہی لود شفقت الہی سکنہ شیخ کالونی شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ ، شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں