41

چودھری محمود احمد کی شاندار انٹری، حارث پلازہ کے درجنوں تاجرانجمن تاجراں اتحاد گروپ میں شامل ہو گئے

میرپور( نمائندہ خصوصی) چودھری محمود احمد کی شاندار انٹری، حارث پلازہ کے درجنوں تاجرانجمن تاجراں  اتحاد گروپ میں شامل  ہو گئے اور چودھری محمود احمد کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کر لیا، محمد رشید بسم اللہ کلاتھ،ساجد محمود الایمان کلاتھ، نذارت حسین آرزو ٹیلر،سہیل اکرم ٹونکل دی کڈ شاپ،محمد عمران علیشہ شاپ،محمد شفیق ابراہیم کلاتھ،محمد نسیم ،محمد عمر،مظہر اقبال اور محمد انیس لپ فیشن شاپ سمیت متعدد تاجر اتحاد گروپ میں شمیولیت اختیار کر کے چودھری محمود احمد کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔جلد شہر کے دیگر تاجر بھی چودھری محمود احمد کی ٹیم کا حصہ ہونگے، چودھری محمود حقیقی معنوں میں تاجروں کے لیڈر ہیں، شہر کے تمام بڑے اور اہم تجارتی مراکز کے تاجر اتحاد گروپ کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں،تاجروں کو ایسے لیڈر کی تلاش تھی ،جو انکے مسائل حل کر سکیں،دیگر تاجر تنظیمیں سیاسی جماعتوں کی ٹریڈ ونگ بن چکی چکی ہیں،انجمن تاجراں سیاست سے پاک ہونی چاہیے،تاجروں کے معاملات تاجر تنظیمیں ہی حل کرو ا سکتی ہیں،چودھری محمود احمد نے ہر مشکل وقت میں تاجروں کیساتھ کھڑے ہوئے،اور  حقیقی معنوں میں عوامی درد دل رکھنے والے انسان دوست لیڈر ہونے کاثبوت فراہم کردیا ،چودھری محمود احمد کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا،جو ایک با صلاحیت،پڑھے لکھے اور قابل نوجوان ہیں جو حقیقی معنوں میں تاجروں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودھری محمود احمد گذشہ کئی عرصہ سے تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تاجروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے انکے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے اس موقع پر انجمن تاجراں اتحاد گروپ  کے صدرچودھری محمود احمد نے نئے شامل ہونے تاجروں کو شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ حارث پلازہ کے تاجروں نے جو ہم پر اعتماد کیا ،ہم وعدہ کرتے ہیں انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گئے، تاجروں کے حقوق کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی تاجر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تمام تاجر تاجر اتحاد  گروپ کے دست بازو بنیں اور مسائل حل کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں، کسی تاجر کو مایوس نہیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں