87

انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کی تقریب،ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردار تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا:مقررین

اوسلو(عقیل قادر) انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ نے مرکزی جماعت اہلسنت کے تعاون سے جشن آزادی پاکستان، ناروے میں پاکستانیوں کے پچاس سال مکمل ہونے اور ”یورپ میں نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت کیسے ممکن ہے” کہ موضوع پر ایک ڈائیلاگ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد جماعت اہلسنت ناروے کے مرکز پر کیاگیا،جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین نے شرکت کی جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان تھے۔ کانفرنس میں بہت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات کے علاوہ اوسلو اور گردنواح سے علمائے کرام نے بھی بھرپور شرکت کی۔ انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے چیئرمین طیب چوہدری نے مہمانوں کو کانفرنس میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہااور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔کانفرنس کا آغاز قاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ۖ سید جواد حسین شاہ نے پیش کی۔ سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور پچھلے سال ناروے کی مسجد میں جب دہشتگرد نے حملہ کیا تو کسی نے اس کے مذہب کے بارے میں بات نہیں کی اور نہ ہی ان کے مذہب کی بات کی جنہوں نے اس دہشتگرد حملے کو ناکام بنایا اور دہشتگرد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا انسانیت سے پیار کیجئے تاکہ سوسائٹی میں امن قائم ہو سکے۔ اس موقع پر انہوں نے جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد بھی پیش کی۔ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے ارض وطن پاکستان کو اللہ کی نعمت قرار دیا اور قائدین پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جن کی بدولت پاکستان آزاد ملک بنا۔ کانفرنس سے جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں ڈاکٹر سہیل اسلم، اوسلو سٹی کونسل کے ممبر ندیم بٹ، طلعت بٹ، اویس اسلم، قیصر سعید، غلام سرور, Leoul Mekonen, Andrea Skaarer, Fatih Mehmetاور دیگر شامل ہیں۔ پروگرام کے آخر میں خصوصی دعا علامہ سیدمحمد اشرف نے کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں